ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں اجلاس

غیر قانونی تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے،عوام کو ریلیف فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،سہیل احمد خان

جمعرات 25 اپریل 2024 19:25

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان اور تمام اسسٹنٹ کمشنر بذریعہ لائیو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی منیر حلیمزی,ٹی ایم ایز،ڈبلیوایس ایس سی سوات و دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں ضلع بھر میں صفائی مہم کے آغاز، گندگی کے ڈھیر، نالیاں صاف کرنے اورمینگورہ شہر میں بڑھتے ہوئے چوہوں کے بارے میں شکایات موصول ہونے پر ڈبلیو ایس ایس سی سوات کو فوری ایکشن لینے اورتمام ٹی ایم ایز کو مختلف مقامات پر سٹریٹ لائٹس کو تبدیل /فعال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھی جائے،پولیتھین بیگز کے خلاف کاروائیاں،عوامی تفریحی مقامات کی دیکھ بھال اور شہر میں ٹریفک کے نظام کے بارے میں لائحہ عمل پر بھی واضح ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی کہ تمام دکانوں اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخ نامے کو اویزان کرنے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ اشیاء خوردنوش کی قلت،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اسکے ساتھ ساتھ ریونیو کیسز کے بروقت فیصلے کئے جائیں ا نہوں نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں