جماعت اسلامی نے ملاکنڈمیں ٹیکسوں کے نفاذ،این سی پی گا ڑیوں پر پابندی کو مسترد کردیا

سالوں میں ضلع کی پسماندگی دور کرنے کیلئے اقدامات نہ کرنے سے لوگ ٹیکس ادائیگی کے قا بل نہیں ،ٹیکس نفاذ کا فیصلہ عوام کیساتھ ظلم ہے،حمید الحق

منگل 30 اپریل 2024 22:45

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) جماعت اسلامی نے ملاکنڈڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذاوراین سی پی گا ڑیوں پر پابندی کو مسترد کردیا۔ امیر جما عت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ ملا کنڈ ڈویڑن ایک پسماندہ ڈویژن ہے جسے عرصہء دراز سے دہشت گردی،قدرتی آفات سیلاب اور زلزلوں نے بری طرح متاثر کیا ہے۔

جہاں انفرا سٹرکچر مکمل طور پر تبا ہ ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

بے روزگاری کی وجہ سے کاروبار بھی تباہ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ 76 سالوں میں حکومتوں نے یہاں کی پسماندگی دور کرنے اور اپنے پا ؤں پر کھڑا کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے لو گ انتہائی غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ان حالات میں وہ ٹیکس دینے کے قا بل نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں حکومت کا ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ یہاں کے لو گو ں کے ساتھ ظلم ہے۔ لہٰذا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے بصورت دیگر عوام اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں