کرامت خان نے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 30 اپریل 2024 22:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) کرامت خان نے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کرامت خان نے پہلے دن محکمے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور محکمے کے افسران اور دیگر سٹاف سے تعارفی ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات تک سیاحوں کو تمام سہولیات کی فراہمی میں حکومت کے ساتھ ساتھ مقامی افراد بھی اپنا کردار ادا کریں، سڑکوں کی کشادگی، توسیع کیلئے ضروری ہے کہ مقامی آبادی اپنی تعمیرات کو اس طرح بنائیں کہ مستقبل میں سیاحوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کا مہمان نوازی میں کوئی ثانی نہیں ہے، مقامی لوگ اپنے اعلیٰ اقدار، روایات اور مہمان نوازی کے جذبہ کے تحت سیاحوں کی خدمت یقینی بنائیں تاکہ قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو مثبت پیغام بھی ملے۔

نئے تعینات ڈپٹی ڈایکٹر کرامت خان اس سے پہلے خیبر پختونخواہ ہاوسنگ اتھارٹی میں گریڈ 18 میں ڈائریکٹر ایڈمن ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر تعینات تھے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں