ٹنڈوالہ یار،عدالت جاتے ہوئے مسلح افرادکی فائرنگ سے2افرادزخمی

منگل 7 جولائی 2020 14:10

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) ٹنڈوالہ یارکی عدالت میں پیشی کے لیے جانے والے 2افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔منگل کی صبح ٹنڈوالہ یار کی عدالت میں پیشی کے لیے جانیوالی2 افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کیا اور عبرت چوک کے قریب فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی شناخت اسلم رند اور اکبر ٹھیکیدار کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ دونوں زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد کے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ڈی ایس پی سٹی عرفان شاہ نے بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں،ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکرلیں گے۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں