ٹنڈوالہ یار ،ٹریفک حادثات میں نویں کلاس کی طالبہ سمیت تین افراد جاں بحق ،چارزخمی

جمعرات 8 نومبر 2018 20:32

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) ٹنڈوالہ یار میں دو مختلف ٹریفک حادثے میں نویں کلاس کی طالبہ سمیت تین افراد جاں بحق اور چارزخمی ۔فاضل مانڈری کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئی جس میں ایک ہلاک دو زخمی۔

(جاری ہے)

چمبڑ روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں نویں کلاس کی طلبہ جانبحق دو زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے چمبڑ تھانے کی حدود میں واقعہ فاضل مانڈری کے مقام پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں کنٹرول سے باہر ہوکر آمنے سامنے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ زخموں کی تاب نالاتے ہوئے گوٹھ بھادر خان دائودانی کا رہائشی ڈیا رام کولھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اطلاع ملنے پر علاقہ مکین موقع پر پہنچے جنہوں نے حادثے میں ہلاک و زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا بتایا جاتا ہے کہ ڈیو رام کولھی دیوالی کے موقع پر اپنے رشتیداروں سے ملنے جارہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا جبکہ چمبڑ تھانے کی حدود میں واقعہ اقبال پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرک سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار گل شیر سموں اور اس کی دو بہن مسمات مہرالنسا ء ، صنم سموں جو کہ نویں کلاس کی طلبہ ہیں اسکول سے اپنے بھائی کی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر اپنے گھر واپس جارہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا جس میں مذکورہ دونوں طلبہ اور اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا علاقہ مکینوں نے زخمی ہونیو الوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے نویں کلاس کی طلبہ مہرالنسا جانبحق ہوگئی جبکہ مذکورہ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچی جہاں پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد تفتیش شروع کردی ۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں