گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول دھیگانو بوزدار میں ماحولیاتی آ گاہی پروگرام کا انعقاد

منگل 12 مارچ 2024 23:12

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2024ء) سیکرٹری ماحولیات موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی نبیلہ عمر اور ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ (سیپا) کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل ،ریجنل انچارج حیدرآباد عبدالجبار جوکھیو کی خصوصی ہدایت پر ضلع انچارج ادارہ تحفظ ماحولیات شاہ خالد نے ٹنڈوالہ یار کے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول دھیگانو بوزدار میں ماحولیاتی آ گاہی پروگرام کا انعقاد کیاجس میں اسکول کے طلباء اور طالبات کو بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آ لودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں تفصیلی آ گاہی فراہم کی اور ماحولیاتی آ لودگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے خدشات کو اٴْجاگر کیا۔

اور ماحولیاتی آ لودگی کی وجہ درپیش مسائل پر قابو پانے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اس دوران طلباء کو سیپا کی جانب سے جاری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور طلباء کو یہ پیغام دیا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ آ نے والی نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔کیونکہ صاف ستھرا ماحول ہی آ نے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔اس دوران طلباء میں بڑی تعداد میں پودے تقسیم کیے اور اسکول میں پودے بھی لگائے۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر غزالہ تحسین سموں اور پرنسپل شائشتہ میمن نے بھی ماحولیات کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ اور اسکول کے احاطے میں ڈسٹرکٹ انچارج شاہ خالد کے ہمراہ پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں