سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری

بدھ 3 اپریل 2024 22:49

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2024ء) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے زمینداروں کو گورنمنٹ کی جانب سے باردانہ نہیں مل سکا زمیندار باردانہ کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹنڈوالہ یار محکمہ فوڈز کو انکے ٹارگیٹ کے مطابق ستر ہزار بوریوں مہیما کی گئی ہیں جبکہ ستر ہزار ایکڑ کے قریب آبادگاروں نے اپنی زرعی زمینوں پر گندم کی کاشت کی ہوئی ہے ان زمینداروں کے لئے گندم کا سرکاری باردانہ نایاب ہوگیا ہے چھوٹے بڑے زمیندار سرکاری باردانے کے حصول کے لئے دربدر ہورہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ آبادگار سستے داموں پر گندم کے واپاریوں کو اپنی گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں سندھ گورنمنٹ کی جانب سے فی من گندم کی قمیت چار ہزار روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ گندم کے واپاریوں کی جانب سے گندم کو من مانی قیمتوں پر گندم خرید رہے ہیں فوڈز ڈیپارٹمنٹ کو چاہئیے کہ فوری چھوٹے آبادگاروں کو باردانہ مہیا کیا جائے تاکہ چھوٹے آبادگار سندھ گورنمنٹ کے نرخوں پر گندم فروخت کرسکیں۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں