میرے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے ، منصور کالونی کے رہائشی کی فریاد

پیر 18 مارچ 2024 23:00

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) میرا بیٹا بھینسوں کے باڑوں پر فیڈ کی ریکوری کیلئے گیا تھا اس کے بعد سے تاحال تک لاپتہ ہے باڑے والے کا کہنا ہے کہ وہ 50 ہزار کی رقم لیکر چلا گیا تھا مبینہ لاپتہ ہونے والے 24 سالہ شہروز آرائیں کے ورثاء کے ہمراہ پریس کلب پر پریس کانفرس کرتے ہوئے ٹنڈوالہ یار شہر کی منصور کالونی کے رہائشی لیاقت آرائیں نے بتایا کہ ہماری بھینسوں کی فیڈز کا کاروبار ہے ہم بھینسوں کے باڑوں کو فیڈز سپلائی کرتے ہیں میرا بیٹا 35 روز قبل بکیرہ روڈ پر واقع بھینسوں کے باڑے پر ریکوری کے لئے گیا تھا ایک باڑے والے نے بتایا کہ میں نے اسے 50 ہزار روپے کی رقم ادا کی تھی اور وہ رقم لے کر چلا گیا تھا اسکے بعد سے اس کا کوئی پتہ نہیں ہے وہ کہاں چلا گیا ہے ہم نے اسے کافی تلاش کیا مگر اس کا کوئی پتہ نہ ملا اسکے بعد ہم نے ٹنڈوالہ یار کے بی سیکشن تھانے پر ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے لیکن پولیس صرف دلاسے دیتی ہے کوئی کاروائی کرتی دکھائی نہیں دے رہی ہم نے کئی بار ایس ایس پی سے ملاقات کی ہے لاپتہ نوجوان کے والد اور بھائی نے بتایا کہ چمبڑ روڈ پر واقع بھائی جی ہوٹل کے سامنے سے اسکی موٹر سائیکل 15 مددگار پولیس نے اسی رات برآمد کرلی تھی جسے ہمارے ایک شخص نے دیکھ کر معلوم کیا تو 15 پولیس نے بتایا کہ ہمیں بھائی جی کی ہوٹل کے قریب سے برآمد ہوئی ہے موٹر سائیکل میں چابی بھی لگی ہوئی تھی والد، بھائی اور ورثائ نے صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان ، آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں