بے گناہ لوگوں پر پولیس ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، دلدار سولنگی

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:49

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) چمبڑ پولیس نے ہمارے گوٹھ کے 25 بے گناہ لوگوں پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے غریب مزدور جو گندم کی کٹائی کررہے تھے ان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیاگیا ہے پولیس آرائیں برادری کی حمایت کررہی ہے ہمارا کئی ماں سے آرائیں برادری کے کچھ لوگوں سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے جس پر آئے روز پولیس ہم پر جھوٹے مقدمات درج کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار دلدار سولنگی،ڈاکٹر علی ڈنو سولنگی،گل محمد سولنگی،ستار سولنگی،رامون کھولی نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ ہماری زرعی زمین پر مزدوری کرنے والے مزدور جو کہ گندم کی کٹائی میں مصروف تھے وہاں پولیس آئی اور مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس موبائل میں ڈال کر لے جاری تھی ہم نے اتنا پوچھا تھا کہ کیوں گرفتار کررہے ہوں ان لوگوں نے کونسا گناہ کیا ہے پولیس نے اتنا پوچھنے پر 25 افراد پر ڈیوٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا پولیس آرائیں برادری کی سرپرستی کررہی ہے بے گناہ لوگوں پر پولیس ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ہم آئی جی سندھ،ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار اور ٹنڈوالہ یار کے ایم پی اے امداد پتافی سے اپیل کرتے ہیں کہ ہم غریب مزدور لوگ ہیں ہم پر جھوٹے مقدمات درج ہونے کی انکوائری کرائی جائے ۔

#

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں