ٹنڈوالہ یار،مچھر مار اسپرے نا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ

جمعرات 21 مارچ 2024 23:03

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) ٹنڈوالہ یار اور اس کے گردونواح میں مچھر مار اسپرے نہ ہونے کے سبب مچھروں کی بھرمار میونسپل کمیٹی کی جانب سے مچھر مار اسپرے نا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا خطرناک مچھروں کاٹنے سے خواتین بچے بوڑھے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں عوام کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار ٹاون کمیٹی کو شہر اور دیہی علاقوں میں مچھر مار اسپرے کرنے کے لئے کروڑوں روپے کا فنڈ ملتا ہے۔

(جاری ہے)

گر یہ پیسے مچھر مار اسپرے کرانے کے بجائے کرپشن کی نظر ہوجاتا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کو چاہیئے کہ وہ فوری شہری علاقوں میں مچھر مار اسپرے کروائیں تاکہ مچھروں کا خاتمہ ہوسکے پر موسم کی تبدیلی اور علاقوں مین جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے رہنے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے پر یہاں کی ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے کیوں مچھر مار اسپرے نہیں ہورہا ہے اس علاؤہ اکثر علاقوں میں گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے مچھر کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے نہ تو میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ مچھر مار اسپرے کرتی ہے نہ ہی گندے پانی کی نکاسی اور گندگی کے ڈھیر کے خاتمے کیلئے کوئی بہتر اقدامات کرے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کو چاہیئے فل فلور مچھر مار اسپرے کروایا جائے تاکہ ان مچھروں سے چھٹکارا مل سکے۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں