رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا

ہفتہ 16 مارچ 2024 19:10

ٹنڈو الہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا رمضان المبارک سے قبل سیب 250 سے 280 روپے فروخت ہورہا تھا وہی سیب اس وقت 350 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا کیلا جو کہ 100 روپے فی درجن فروخت ہورہا تھا اس وقت وہی کیلا 200 روپے فی درجن تک جا پہنچا مرغی رمضان المبارک کے شروع ہونے سے قبل 500 روپے فی کلو فروخت ہونے والی مرغی اس وقت 600 روپے تک جا پہنچی اس کے علاہ دالیں،گھی آئل چاول سبزیوں سمیت دیگر فروٹ کے قمتیں بھی آسماں سے باتیں کرنے لگی ہیں منافع خوروں کی اس خود ساختہ قمیتوں میں اضافے سے غریب دیہاڑی دار مزدور جو کہ 500 سے 700 روپے دیہاڑی دار مزدوری کماتا ہوں اس کیلئے سحر افطار کرنا بھی مشکل ہوتا نظر آرہا ہے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں اور ضلعی حکومت اس مہنگائی پر فوری کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کیئے جائیں تاکہ غریب آدمی کے گھر میں بھی رمضان المبارک کے مہینے میں فروٹ ،کھجور اسکے تاکہ اچھے طریقے سے روزہ کھل سکے۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں