ٹنڈومحمد خان کا دھوبی جعلی کمپنی کا مالک نکلا

ایف آئی نے خط کے ذریعے 40 لاکھ کا لوہا خریدنے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں مزدور آدمی ہوں کوئی بینک اکاونٹ بھی نہیں ہے،25 ہزار روپے قرض لیکر دکان بنائی ہے،طارق سعید

جمعرات 25 اکتوبر 2018 18:26

ٹنڈومحمد خان کا دھوبی جعلی کمپنی کا مالک نکلا
ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2018ء) ٹنڈومحمدخان کے رہائشی دھوبی کی جعلی کمپنی منظر عام پر آگئی ، ایف آئی نے خط کے ذریعے 40 لاکھ کا لوہا خریدنے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں ۔

(جاری ہے)

اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب طارق سعید نامی دھوبی کو ایف آئی اے کا خط موصول ہوا،خط میں بتایا کہ اس نے کمپنی کیلئے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کا لوہا خریدا ہے،جے آئی ٹی نے تفتیش کے لئے کراچی بھی طلب کیا ہے۔جے آئی ٹی نے دھوبی سے خریدوفروخت کے معاہدہ کی کاپی، بلز اور بینک کی تفصیلات طلب کی ہیں۔دھوبی کا کہنا ہے کہ وہ مزدور آدمی ہے، اس کا کوئی بینک اکاونٹ بھی نہیں ہے ۔طارق سعید کاکہنا ہے کہ اس نے 25 ہزار روپے قرض لیکر دکان بنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں