غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے جو کہ امت مسلمہ کے لیے لمحہ یہ فکریہ ہے،پیر اسد اللہ سرہندی

پیر 22 اپریل 2024 22:43

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے میمبر اور سندھ کے صوبائی رہنما پیر اسد اللہ سرہندی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی بمباریوں کے نتیجے میں فلسطین کے لاکھوں مسلمان مرد خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں اور غزہ کے مساجد ۔اسکول کالج۔

(جاری ہے)

اسپتال سمیت دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا کر کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے جو کہ امت مسلمہ کے لیے لمحہ یہ فکریہ ہے یہ بات انہوں نے بیت شہید ٹنڈو محمدخان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی پیر اسد اللہ سر ہندی نے کہا کہ اسرائیلی ظلم و ستم کے باعث فلسطینیوں کے پاس ذرا ئع امدنی ختم ہو چکی ہے اور وہ جذبہ ایمانی کے ساتھ اسرائیلیوں کے خلاف برسر پیکار ہے کیمپوں میں اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں اور اسرائیلیوں کے خلاف کھل کر محازارائی کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کا بھرپور ساتھ دیں۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں