ٹنڈومحمدخان روڈ پر کپورموری کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی،اسلم خیرپور شدید زخمی

پیر 20 جنوری 2020 20:00

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) ٹنڈومحمدخان روڈ پر کپورموری کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں موجود جسقم آریسر کے چئیرمین اسلم خیرپوری شدید زخمی ہوئے جبکہ وائس چیئرمین امیر حسن پنہور ، غفور چانگ اور اشرف معمولی زخمی ہوئے چاروں زخمیوں کو اسپتال لایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال حیدرآباد داخل کرایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں