ٹنڈو محمد خان: سینئر صحافی قاضی شمس کے بیٹے زین پر تشدد اور حملہ آوروں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 19 اپریل 2024 19:06

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) ٹنڈو محمد خان کے درجنوں صحافیوں نے سینئر صحافی قاضی شمس کے بیٹے زین پر تشدد اور حملہ آوروں کی عدم گرفتاری کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر مظفر رند ۔ گورننگ باڈی کے چئیرمین غلام نبی کیریو ۔ زاہد قریشی۔ عمر شریف۔ انصار خان ۔ ساحل ایاز۔ شعیب کیریو۔انس شیخ، ایاز راجپوت ۔

(جاری ہے)

و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سخت نعرے بازی کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قاضی شمس کے بیٹے زین کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ہم اس کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے لیکن اس کے باوجود پولیس نے کارروائی نہیں کی ہے انہوں نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ آوروں کی فوری طور پر گرفتار کیا جائے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں