ایم ایس سول اسپتال کی رکن سندھ اسمبلی اعجاز بخاری سے ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

ہفتہ 6 اگست 2022 18:35

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) سول اسپتال ٹنڈومحمدخان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید میمن اور آل پیر ا میڈیکل اسٹاف ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر شہباز بلوچ ، عمر میمن ، غلام مصطفی ملاح اور دیگر نے بخاری ہاس میں ممبر صوبائی اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری سے ملاقات کی اور اسپتال کو درپیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا جس پر سید اعجاز شاہ بخاری نے کہا کہ ضلع ٹنڈومحمدخان کی عوام کو صحت کے حصول کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور اسپتال میں ہر قسم کی ادویات بھی وافر مقدار میں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اسپتال میں جو بھی شعبے ہیں ان کو مکمل فعال کیا جائے گا تاکہ آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم ہوسکیں

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں