شہری اتحاد اور سول سوسائٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے گورنمنٹ بوائز کالج کے پرنسپل الہڈنو درس کے خلاف احتجاج کیا گیا

ہفتہ 3 جون 2023 18:47

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) شہری اتحاد اور سول سوسائٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے گورنمنٹ بوائز کالج کے پرنسپل الہڈنو درس کے خلاف احتجاج کیا گیا ا س موقع پر علی بخش اور غلام علی نے صحافیوں کو بتایا کہ گورنمنٹ بوائز کالج میں جاری تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام بارہویں کے امتحانات میں ناقص انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پرنسپل الہڈنو درس من پسند طلبا کو کھلم کھلا نقل کروا رہا ہے جبکہ امتحان ہال میں بھی غیر مقامی افراد داخل ہو کر نقل کروا رہیں جس کے باعث تعلیمی ماحول خراب ہور ہا ہے انہوں نے سیکریٹری کالیجز اور کنٹرولر بورڈ حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے الہڈنو درس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں