پیپلز کالونی کھانا پکانے کے دوران چنگاریاں اڑنے سے مزدوروں کے کچے گھروں میں آگ لگ گئی

منگل 19 مارچ 2024 16:49

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) ٹنڈو محمد خان کے علاقے پیپلز کالونی کھانا پکانے کے دوران چنگاریاں اڑنے سے سات مزدوروں رستم ملاح گلزار بھٹی، کشو ملاح اور دیگر کے کچے گھروں میں آگ لگ گئی آگ لگنے کے نتیجے میں گھروں میں موجود بسترے، چارپائیاں ،اناج ،کپڑے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا اطلاع کرنے کے باوجود فائر برگیڈ گاڑی نہیں پہنچی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بڑی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جبکہ متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں