ایف آرٹانک میں فری میڈیکل کیمپ

پیر 3 اپریل 2017 12:02

ٹانک ۔ 03 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء) فاٹا کے مختلف علاقوںمیں فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔موبائل ہسپتال آئی کئیر پروگرام فاٹا جو ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ فاٹا کی سرپرستی میں کام کررہا ہے‘ فاٹا کے مختلف علاقوں میں جہاں پر صحت کی سہولت میسر نہیں ہے لوگوں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایف آر ٹانک کے دور دراز علاقوں، جنڈولہ، سورغر،سوباتی، اور پیر تنگی میں مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے فری میڈیکل لگائے گئے جن میں ماہر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سٹاف اور معاون عملہ کی زیر نگرانی ان علاقوں کے غریب لوگوں کو مفت طبعی سہولتیں فراہم کی گئی یہ کیمپ مسلسل چارروز تک جاری رہا۔

جس میں 3497مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ جس میں آنکھوں کے 556مریضوں کامفت معائنہ کیا گیا اس کے علاوہ مریضوں کے 117ایکسرے اور 884لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ ان فری میڈیکل کیمپس کا مقصد قبائلی علاقوں میں بیماریوں سے بچائوکی بارے میں شعورپیدا کرنے اور ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں کو ان کے دروازے پر مفت طبی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ نمائندہ/ث ق/ص ح /1100:17

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں