ملک بھر کی طرح ٹانک میں بھی ڈپٹی کمشنر آفس میں یوم پاکستان کی تقریب کا اہتمام

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:14

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ملک بھر کی طرح ٹانک میں بھی ڈپٹی کمشنر آفس میں یوم پاکستان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ،اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشید عالم، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امان خان سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران اہلکار، علماءکرام، سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد مختلف سکولوں کے طلباء اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ، پرچم کشائی کی گئی اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔\378

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں