ٹانک سے اغوا کیے گئے سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب

پیر 29 اپریل 2024 14:12

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ٹانک سے دو روز قبل اغوا ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب ہوگئے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے بتایا کہ سیشن جج شاکر اللہ مروت کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سیف کے مطابق جج شاکر اللہ کو باحفاظت اپنے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔واضح رہے کہ وزیرِاعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جج کے اغوا کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں