ٹانک،سیکیورٹی فورسز کے کانوائے کے قریب بم دھماکا، 5 اہلکار شدید زخمی

جمعرات 4 اپریل 2024 17:00

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) ٹانک میں بائی پاس روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے کانوائے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ٹانک عبدالاسلام خالد نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او ٹانک عبدالاسلام خالد نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کا کانوائے ٹانک سے جنوبی وزیرستان جا رہا تھا۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں