ٹانک کے علاقے میں سرکاری اسکول ٹیچر کی لاش برآمد

مقتول کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا

اتوار 3 مارچ 2024 19:00

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) ٹانک میں جنڈولہ کی حدود میں سرکاری ٹیچر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک کے علاقے صوبتی کچہ میں شبیر نامی سرکاری اسکول کے ٹیچر کی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے اسکول ٹیچر کو قتل کیا ہے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ڈی پی او ٹانک افتخار علی شاہ کے مطابق سکول ٹیچر ہفتے کو سکول چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا اور آج صبح سکول کے قریب لاش پڑی ملی۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں