نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید

جمعہ 29 مارچ 2024 22:43

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل اکبر علی اپنے گاوں گرہ بڈھا سے جمعہ کے روز اپنی ڈیوٹی کیلئے آرہا تھا کہ جنوبی وزیرستان روڈ پر نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے شیخ مارکیٹ کے قریب اس کو گولی کا نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گولی سر میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔\378

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں