ڈی پی او کاایس پی انویسٹی گیشن ٹانک کے ہمراہ کل شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے تعزیت

ہفتہ 30 مارچ 2024 20:00

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک عبدالسلام خالد نے ایس پی انویسٹی گیشن ٹانک کیڈٹ حاجی ناصر خان کے ہمراہ کل مورخہ 29مارچ جمعتہ المبارک کو شیخ مارکیٹ وانا روڈ ٹانک پر شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل اکبر علی کے گھر واقع گاؤں گرہ بڈھا جاکر اُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی روح کے ایصالِ ثواب اور اُن کے درجات کی بلندی، ملکِ خداداد پیارے پاکستان کی سلامتی اور مستقل امن کے قیام کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جومر ہیں اور پولیس فورس کو ان کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل اکبر علی کے قاتلوں کو جلد سے جلد کیفرِکردار تک پہنچانے کیلئے ٹانک پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور شہید کے اہل خانہ کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہردم کھلے ہیں۔\378

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں