تھرپارکر، کوئی بھی پرائیویٹ اسکول کھلا تو اس کی رجسٹریشن معطل کی جائیگی، عبدالرزاق خاصخیلی

بدھ 18 مارچ 2020 13:23

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) میرپورخاص ڈویژن میں کوئی بھی پرائیویٹ سکول کھلا تو اس کی رجسٹریشن معطل کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز میرپورخاص ریجن عبدالرزاق خاصخیلی نے نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے احکامات کے پیش نظر 30مئی 2020تک تمام تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کی ٹیم نے مختلف سکولوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران کھلے ہوئے دو سکول اسٹار گرامر اسکول میرپورخاص اور دی لٹل فلاور ہائی سکول میرپورخاص کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں