تھرپارکر پولیس کا منشیات فروشوں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں،منشیات فروش، روپوش ملزمان گرفتار

جمعرات 13 جون 2019 16:55

تھرپارکر۔مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) ایس ایس پی تھرپارکر عبدالاحمد کے جاری کردہ احکامات پر تھرپارکر پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری، منشیات فروش اور روپوش ملزمان گرفتار، کاروائی کرتے ہوئیایس ایچ او اسلام کوٹ نے کچے شراب کی بٹھی پہ چھاپہ مار کر ایک ملزم دودو کولھی کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے *250* لیٹر شراب (ٹھرو) برآمد کیا، ان کے خلاف پی ایس اسلام کوٹ پہ 37/2019 سیکشن 3/4 منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مٹھی پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پہ کاروائی کر کے ایک مطلوب اشتہاری ملزم ارباب نھڑیو کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم ایک کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم تھا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں