تھرپارکر ضلع کے سرکاری محکموں میں 5 فیصد کوٹہ کے تحت معذور افرادکی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے انٹرویو کا شیڈول جاری

پیر 19 فروری 2018 17:40

نوکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) تھرپارکر ضلع کے سرکاری محکموں میں 5 فیصد کوٹہ کے تحت معذور افرادکی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے انٹرویو کا شیڈول جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے ایک اعلامیہ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ ضلع تھرپارکر کے مندرجہ ذیل محکموں میں گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک (5% معذور کوٹہ) کے تحت معذوری سرٹیفکیٹ اور ضلع تھرپارکر کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں سے 23,22 اور 24 فروری 2018کو انٹرویو شہید بینظیر بھٹو کلچر کامپلیکس مٹھی میں لئے جائیں گے، تمام امیدوار اپنے اصل اسناد کے ساتھ متعلقہ مقام اور تاریخ پر حاضر ہوں۔

اعلامیہ کے مطابق 1۔میونسپل کمیٹی مٹھی میں 1 نائب قاصد اور1 سینیٹری ورکر تعلیم پرائمری پاس، 2۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال مٹھی میں1 ڈسپنسر تعلیم گریجویٹ اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ اور 1 سینیٹری ورکر تعلیم پرائمری پاس، 3۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس پرائمری میں 3 چوکیدار تعلیم پرائمری پاس، -4 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سیکنڈری میں1 نائب قاصد1, سینیٹری ورکر (نان مسلم) تعلیم پرائمری پاس اور مطلقہ آفس میں ہی 5 ٹیچنگ اسٹاف تعلیم گریجویٹ 5۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں 2 آیا / دائی، 1 چوکیدار 3 سینیٹری ورکرز، 1 وارڈ سرونٹ،1 اٹینڈنٹ تعلیم پرائمری پاس، 4 لیڈی ہیلتھ وزیٹر تعلیم انٹرمیڈیٹ اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ، 1 ہیلتھ ٹیکنیشن، 1 ایکسرے ٹیکنیشن تعلیم انٹرمیڈیٹ اور چار سال کا ڈپلوما کورس سرٹیفکیٹ، 1 ڈسپنسر تعلیم گریجویٹ، 6۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس مٹھی میں ایک آیا/ ہیلپر تعلیم پرائمری پاس، ایک FWA-2 میل تعلیم انٹرمیڈیٹ اور دو FWC-3 میل تعلیم گریجویٹ، 7۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک آفس میں 1 لائیو اسٹاک اٹینڈنٹ تعلیم میٹرک پاس اور 3 اسٹاک اسسٹنٹ تعلیم گریجویٹ اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ رکھنے والے امیدواروں سے مذکورہ اسامیوں کے لئے انٹرویو لئے جائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق امیدواروں کی عمر 18 سے 28 سال تک ہونی چاہیے صرف سول ہسپتال مٹھی میں ڈسپنسر اورسینیٹری ورکر کے لئے عمر کی حد 18سے 35 سال ہونی چاہیے۔

اعلامیہ کے مطابق 22 فروری 2018 کو تعلقہ مٹھی، ڈیپلو اور کلوئی 23,فروری کو تعلقہ اسلام کوٹ اور ننگرپارکر جبکہ 24فروری 2018 کو تعلقہ چھاچھرو اور ڈاہلی کے امیدواروں سے شہید بینظیر بھٹو کلچر کامپلیکس مٹھی میں انٹرویو لئے جائیں گے۔ تمام متعلقہ امیدوار اپنے اصل اسناد اور ان کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیز اور پاسپورٹ سائز 2 تصاویر ساتھ لائیں صرف ایک آسامی کے لئے ہی درخواست دی جاسکتی ہے ضلع تھرپارکر کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار ہی ان اسامیوں کے لئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے دیگر اضلاع کے امیدواروں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں