تھر،موروں میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، 100 سے زائد مور ہلاک

منگل 9 مارچ 2021 12:46

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) صحرائے تھر میں موروں میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی جس کے باعث100 سے زائد مور ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں بیمار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تھرپارکر کی پسماندگی اور بیماری کا شکار صرف انسان ہی نہیں جنگلی حیات بھی ہیں تھر کے ریگستان میں خوبصورتی بکھیرنے والے مور ایک بار پھر مرنے لگے۔ایک ہفتہ کے دوران تھرپارکر کی تحصیل مٹھی،اسلامکوٹ اور ڈیپلو کے دس سے زائد گاوں میں سو سے زائد مور ہلاک ہوگئے اور دو درجن سے زائد مور بیماری میں مبتلا ۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مور کو گردن میں سوجن اور مناسب خوراک کا نہ ملنا مور کے مرنے کا بڑا سبب ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں