پیپلز پارٹی رہنما ارباب وزیر احمد کی رہائش گاہ پر بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء کے ہمراہ آمد

بلاول بھٹوکے اچانک پروگرام کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اور جیالے حرکت میں آگئے ،تمام اداروں کو شہرکی صفائی اور روٹ کو کلیئر کرانے کے اقدامات کرنے پڑے

پیر 4 جنوری 2021 23:52

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2021ء) سجاول میں سینئر پی پی رہنماارباب وزیراحمد کی دڑو میں رہائشگاہ پر گذشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندہ سید مرادعلی شاہ اور کابینہ ارکان ناصرشاہ، سہیل انورسیال ،مقامی ارکان سندہ اسمبلی کے ہمراہ پہونچ کران کی عیادت اور مزاج پرسی کی ، بلاول بھٹوکے اچانک پروگرام کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اور جیالے حرکت میں آگئے اور ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کو شہرکی صفائی اور روٹ کو کلیئر کرانے کے اقدامات کرنے پڑے ، جبکہ ٹھٹھہ سے دریائے سندہ کی پل کراس کرکے سجاول کے بجائے ، بیلو کے روڈ سے بلاول کے قافلے کو دڑو لایاگیااور ضلعی پولیس کی تمام نفری ان کے پروٹوکول میں دی گئی ،راستے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال بھی کیا، اور ارباب ہائوس دڑو پر بھی جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، تاہم ضلعی انتظامیہ اور پی پی کے جیالوں کی جانب سے میڈیاکے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ، وزیراعلی سندہ مرادعلی شاہ بھی چندمیڈیاوالوں کے ھتھے چڑہ گئے تو دھکم پیل میں دو الفاظ ہی کہہ سکے ، ضلع کے اس تمام ایونٹ میں پی پی کی سوشل میڈیاٹیم بھی بری طرح ناکام ہوگئی اور کسی قسم کی کارکردگی دکھانے سے قاصررہی ، بلاول بھٹو نے بیمار رہنماارباب وزیرمیمن سے عیادت اور تفصیلی گفت و شنید بھی کی تاہم اسکی تفصیلات بھی نہیں جاری کی گئیں، اور بغیرمیڈیاسے بات کئے روانہ ہوگئے ، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو ، وزیراعلی سندہ مرادعلی شاہ، اور کابینہ ارکان کی آمد پر نہ تو سجاول کے عوام کے مسائل کی بات کی گئی نہ ہی عوام کے لئے کوئی اعلانات کئے گئے ، حتی کہ ضلع میں رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بحالی کے لئے بھی کوئی بات تک نہ ہوسکی،جبکہ ضلع میں بدامنی اورپولیس سرپرستی میں منشیات فروشی کے خلاف بھی جیالے اپنی شکایات پیش نہ کرسکے ،بلاول و سی ایم سندہ کا سینکڑوں گاڑیوں کا شاہی قافلہ صرف ارباب وزیرکی عیادت تک ہی محدود رہا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں