وفاق سندھ میں 20لاکھ سے زائد ماہی گیروں کی ترقی کے بجائے انہیں بے روزگار کرنے کیلئے پالیسیاں بنا رہا ہے،عبدالباری پتافی
سندھ حکومت ماہی گیروں کے ساتھ کھڑی ہے اور وفاق کی جانب سے اس قسم کے اقدامات کی بھرپور محالفت کی جائے گی، ٹھٹھہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب
جمعرات 15 نومبر 2018 21:16
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاغریکٹر جنرل فشریز سندھ ڈاکٹر الہداد تالپور و دیگر بھی موجود تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عبدالباری پتافی نے کہا کہ سندھ ملک کا خوش نصیب صوبہ ہے جہاں سمندر اور ان لینڈ فشریز کی صورت میں مچھلی موجود ہے جوکہ خوراک کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ایکسپورٹ بھی ہوتی ہے جس سے نا صرف عام لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے پر ملکی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وفاق سندھ کے ماہیگیروں کی ترقی کیلئے تو کچھ نہیں کر رہا بلکہ چین اور کوریا کی کمپنیز کو مچھلی کا شکار کرنے کیلئے کراچی کا سمندر دینے کی تیاری کر رہا ہے۔
صوبائی وزیر لائیواسٹاک و فشریز نے کہا کہ ایسی کمپنیز مزید فائدے کے لئے کسیر تعداد میں مچھلی کا شکار کریں گی جس سے سمندر کا پورا ایکو سسٹم خراب ہونے کا خدشہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کے اس اقدام کی مخالفت کی جائے گی کیونکہ یہ مقامی ماہیگیروں کے روزگار کا مسئلہ ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مقامی ماہیگیروں سے ہر قسم کی زیادتی ہو رہی ہے ملکی سمندری حدود کی 200 ناٹیکل مائیل میں سے سندھ کے ماہیگیروں کو صرف 20 ناٹیکل مائیل تک مچھلے کے شکار کی اچازت ہے، علاوہ ازیں سندھ کے ماہیگیروں کو بلوچستان کی حدود میں بھی مچھلی کا شکار کرنے سے روکا جاتا ہے، حالانکہ بلوچستان کی مچھلی بھی فروخت کیلئے کراچی فش ہاربر پر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کی مد میں وفاق جو ٹیکس لیتا ہے اس میں سے ہاربر کی ترقی پر کچھ بھی خرچ نہیں کیا جاتا، اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ کو ملنے والے حقوق سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوں گے اور ماہیگیروں کی ترقی کیلئے سندھ حکومت تمام وسائل بروئیکار لائے گی۔ انہوں نے محکمہ فشریز و لائیواسٹاک اور کوآپریٹو کے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ تین ماہ کے اندر اپنی کارکردگی بہتر کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز سندھ ڈاکٹر اللہ داد تالپور نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فشریز سندھ تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملکر دیہات کی سطح پر چھوٹے تالاب بناکر مقامی لوگوں کو مچھلی کی افزائش اور نشونما کے متعلق تربیت فراہم کرے گا تاکہ انہیں روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ان کی معاشی حالت بھی بہتر بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز ک جانب سے کینچھر اور چوٹیاری میں دس دس لاکھ جبکہ منچھر جھیل میں پندرہ لاکھ مچھلی کا بیج چھوڑا جائے تاکہ مقامی ماہیگیروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ بعد ازیں صوبائی وزیر لائیواسٹاک، فشریز و کوآپریٹو عبدالباری پتافی نے محکہ فشریز کی جانب سے قائم کردہ فلوٹنگ ریسٹورنٹ کا معائنہ کیا اور فشریز ریسرچ ٹریننگ انسٹیٹوٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے موجود افسران کو شعبہ کی ترقی کیلئے اپنے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔متعلقہ عنوان :
ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
د*مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان
کینجھر جھیل کے قریب پکنک وین پر فائرنگ، 1 شخص زخمی
کینجھر جھیل کے قریب پکنک وین پر فائرنگ، ایک شخص زخمی
حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنے نہیں آئی، مولانا فضل الرحمان
کروڑوں روپے کا فراڈ متاثرین پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ گئے
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ منور عباس سومرو کا پریس کلب ٹھٹھہ کا دروہ
پولیو کے خاتمے کیلئے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے تاکہ سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقین بنایا جا سکے،منور ..
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
مولانا عبدالستار خان نیازی کی 23ویںبرسی 2مئی کو منائی جائے گی
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
صحت کے شعبہ میں مزید بہتری کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں، سید ریاض حسین شاہ شیرازی
ٹھٹھہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر