کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا49واں یوم پیدائش یکم جنوری2019ء کومنایا جائیگا

اتوار 30 دسمبر 2018 12:00

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2018ء) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا49واں یوم پیدائش یکم جنوری2019ء بروز منگل منایا جائے گااس سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1999ء میںبھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میںاپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہیدیکم جنوری 1970ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ صوابی میں پید اہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔1999ء میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے جراًت و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں