اشیاء ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،ظہور مری

بدھ 8 جون 2022 22:30

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2022ء) اے ڈی سی ون سجاول ظہور علی مری نے کہا ہے کہ آٹے، چینی، گندم، خوردنی تیل اور کھاد و دیگر اشیاء ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اشیاء ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور مناسب قیمتوں پر دستیابی سے متعلق منعقدہ اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز و مختیارکارز، محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول، فوڈ، زراعت کے افسران، تاجر اور فلور ملز کے نمائندوں سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام متعقہ محکموں کے افسران کو ہداایت کی کہ عوام کو رلیف دینے کیلئے فیلڈ میں رہتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر دکانوں اور مارکیٹوں میں اچانک چھاپے مارکر ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاجر اور فلور ملز مالکان و نمائندوں کو متنبہ کیا کہ موجودہ وقت پوری قوم کیلئے آزمائش ہے، لہذا اس مشکل وقت میں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر آپ سب کو چاہیے کہ فلاحی نیت سے کاروباری امور سرانجام دیئے جائیں تاکہ صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز سمیت محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول، فوڈ، زراعت و دیگر متعلقہ افسران پر زور دیا کہ عوام کے استعمال میں آنے والی ضروری اشیاء کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے ہر ممکنہ انتظامی و دیگر اقدامات کیے جائیں عوام کو اس مہنگائی کے دور میں زیادہ سے زیادہ رلیف فراہم کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں