حقوق انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے مفت راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

جمعہ 16 ستمبر 2022 23:31

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2022ء) حقوق انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے مفت راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز میر پور خاص کے سیلاب متاثرین میں ایک سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، جس کی مالیت 6لاکھ روپے بنتی ہے جس میں آٹا، دالیں، چینی، کوکنگ آئل، نمک، مرچ، پتی و دیگر سامان شامل ہے۔

اس موقع پر حقوق انسانیت سول ویلفیئر آرگنائزیشن کے منتظم اعلیٰ قاضی محمد ابراہیم نے میڈیا نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے خاندانوں کے خاندان فاقوں پر مجبور ہوچکے ہیں، کئی خاندان ایک وقت کے کھانا نہ ملنے کی وجہ سے خود کشیاں بھی کرچکے ہیں اس بے بسی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

یہ ایک ایسا موقع ہے جس کے لیے ہمارے اوپر بھاری ذمے داری عاید ہوتی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ روز محشر ہم سے یہی سوال ہوگا کہ بھوکے کو کھانا کھلایا تھا پیاسے کو پانی فراہم کیا تھا، کسی کے بدن کو ڈھانپا تھا اور یہ سوال ایسے ہیں جن کو سوچ کر انسان کی روح کانپ جاتی ہے۔ اللہ نے ہمیں صلاحیتیں عنایت کی ہیں ان کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف مستحق اور متاثرین کے لیے مالی معاونت کریں بلکہ خود اپنے ہاتھوں سے ان کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری کوشش ہے کہ کوئی شخص کم از کم بھوکا نہ سوئے، اگرچے ہم اتنی بڑی تعداد میں راشن تقسیم نہیں کرپارہے لیکن جو ممکن ہے اس کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں، اس سلسلے میں مخیرحضرات و خواتین نہ صرف اپنا حصہ شامل کریں بلکہ خود بھی آکر اس کار خیر میں ہاتھ بٹائیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں