ٹھٹھہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی عوام میں سخت خوف و ہراس

بدھ 28 فروری 2024 22:49

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) ٹھٹھہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی عوام میں سخت خوف و ہراس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے پولیس چوروں ڈکیتوں کے سامنے بالکل بے بس نظر آرہی ہے ٹھٹھ کے کھڈائی محلہ میں رات دیر گئے ایک شخص ممتاز کھڈائی کے گھر کی کھڑیاں توڑ کر نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کے چار ٹچ موبائل کئی ہزار روپے نقدی اور گھر کا قیمتی سامان چرا کر فرار ہوگئے چوری کی این سی ٹھٹھہ تھانے میں درج کرادی گئی مگر ابھی تک پولیس ہمیشہ کی طرح خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے واضح رہے کہ ٹھٹھ اور مکلی ہیڈ کوارٹر کے علاقوں مکلی سوسائٹی مکلی کالونی ناریجو گوٹھ اور دیگر سے کئی قیمتی ٹچ موبائل نقدی موٹر سائیکلیں مسلع افراد لوٹ چکے ہیں جنکی وارداتیں ابھی بھی جاری ہیں مگر پولیس چوروں اور ڈکیتیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہے اور عوام سخت خوف و ہراس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں