ٹھٹھہ ،کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے ماہی گیروںکی تلاش جاری

پیر 11 مارچ 2024 22:53

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2024ء) گذشتہ آٹھ روز پہلے ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی کیٹی بندر کے نزدیک ھجامڑو کریک میں ایک کشتی جس میں 45 ملاح موجود تھے الٹنے کے باعث ڈوبنے والے ملاحوں کی تلاش آٹھویں روز بھی جاری ہے، ڈوبنے والے 31 ملاحوں کو بچا لیا گیا تھا جبکہ ڈوبنے والے 14 افراد میں سے 5 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جن کی شناخت حسین بھورو، عالم، ہاشم اور شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے، ملنے والی لاشوں میں سے ایک کے نام کی تصدیق نہیں ہوسکی، جاں بحق ہونے والوں میں سے 4 لاشوں کا تعلق ابراہیم حیدری سے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق ضلع سجاول سے بتایا جاتا ہے، ضلعی انتظامیا کے مطابق سمندر گہرا ہونے بلند اوع اونچی لہروں کی وجہ سے ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب ڈوبنے والے مزید ملاحوں کی تلاش کے لئے پاک بحریہ، ایدھی کے رضا کاروں اور سمندر میں جانے والے مچھیروں کی مدد لی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں