ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا انٹر میڈیٹ امتحانات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائیر اینڈ سیکنڈری سکول اوتھل کا دورہ

پیر 13 مئی 2024 19:05

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے انٹر میڈیٹ امتحانات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے گورنمنٹ گرلز ہائیر اینڈ سیکنڈری سکول اوتھل کا دورہ کیا اور امتحان ہال میں صورتحال کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے امتحانات کے دوران بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو پیپرز کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رابطہ کرنے پر کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ دوران پیپرز برقی لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے گا قبل ازیں دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیا کہ امتحانی سنٹر میں غیر معمولی لوڈ شیڈنگ کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پانی کی کمی کا شکار بہت سے طلباء بیمار ہوررہے ہیں امتحانی عملے اور والدین کی ایسی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے K-Electric (KE) کو ہدایت کی کہ پیپرز اوقات کار کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ طلبائکو مزید کسی قسم کی تکلیف نہ ہو ڈپٹی کمشنر کے دورے اور فوری کارروائی کو طلباء، اساتذہ اور والدین نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے، جنہوں نے امتحانات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے میں ان کی معاونت کی۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں