عمرکوٹ میں صحت کی سہولیات کا شد ید فقدان‘ڈائیلسز کے واحد سنٹر میں مشینوں کی کمی

عمرکوٹ ڈائیلسزسنٹر کو فوری طور پرچارمشینیں دوڈاکڑ اورتریبت یافتہ عملے کی شدید ضروت ہے‘وزیراعلی سندھ نوٹس لیں

بدھ 14 دسمبر 2016 12:59

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) عمرکوٹ ضلع بارہ لاکھ آبادی پرمشتمل ہے عمرکوٹ میں صحت کی سہولیات کا شد ید فقدان ہے ضلع کا واحد ڈائیلسیزسنٹر مشینوں کی کمی اسٹاف کی کمی محدود وسائل کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکارھیسال2009ء فقیر عبداللہ منگریوڈاہیلاسز سنٹرنے کام شروع کیاتھاس سینٹرمیں اسوقت صرف دو ڈائیلسز مشینیں کام کررہی ہیںجوکہ مریضوں کی تعدادکے حوالے سے نا کافی ھے عمرکوٹ کو تھر کا گیٹ وے کا شرف بھی حاصل ھے جس کے باعث تھر اور اس کے گردو نواع دوردرراز علاقوں سے گردوں کے مریضوں کی بڑی تعداد آتی ھے مگر اسپتال کے محدود وسائل ہیں ڈائیلسز مشینوں کی کمی کے باعث مریض شدید پریشانی ھے سال2015ء محکمہ صحت عمرکوٹ کے افسر نے اپنے ایک لیٹر کے ذرہئے ڈپٹی سکیرٹری صحت کو تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ھوے مطالبہ کیا تھا کہ عمرکوٹ ڈائیلسزسنٹر کو فوری طور پرچارمشینیں دوڈاکڑ اورتریبت یافتہ عملے کی شدید ضروت ھے ڈائیلسز سنٹر کے انچارج ڈاکڑ انور کوٹریو نے بتایا کہ ایک ماہ میں 60سی70مریضوں کی مفت ڈایہلاسز کی جاتی ھے اور ایک مریض پر پانچ ھزار روپے کے اخراجات آتے ھے ھمارے محدود وسائل ہیں عمرکوٹ کے سماجی حقلوں نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیاھے کہ عمرکوٹ ڈایہلاسز سنیڑ کو وسائل اور ڈایہلاسز مشین فراہم کی جائی-

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں