عمر کوٹ:غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے آتمچند بھیل نے گرافکس ڈیزائنگ کے مقابلے میں سندھ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ہفتہ 4 اگست 2018 17:26

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) سندھ کے پسماندہ گاں ماندھل کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے آتمچند بھیل نے گرافکس ڈیزائنگ کے مقابلے میں سندھ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی حکومت میری سرپرستی کرے میں ملک کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ ضلع کے ایک پسماندہ گاؤں ماندھل سے تعلق رکھنے والے آتمچند بھیل نے "این این آئی "سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انکا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے آتمچند نے بتایا کہ انہوں نے کمپیوٹر کی دنیا میں اپنی مدد آپ کے تحت قدم رکھا مجھے شروع سے ہی گرافکس ڈیزائنگ کے شعبے سے خاص دلچسپی تھی اور کچھ عرصہ قبل حیدرآباد میں سندھ سطح پر گرافکس ڈیزائنگ کا خصوصی امتحان ہوا اس امتحان میں سندھ بھر کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ نے گرافکس ڈیزائنگ کے امتحان میں حصہ لیا اللہ تعالی کے فضل کرم سے میں نے اس گرافکس ڈیزائنگ کے امتحان میں سندھ میں پہلی پوزیشن حاصل کی لیکن افسوس کہ میری حکومتی سطح یا ضلع سطح پر کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی آتمچند نے کہا کہ میں اپنے ملک اور صوبے سندھ کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں مجھے صرف اور صرف حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے مقامی سطح پر پریس کلب اور جرنلسٹ فورم عمرکوٹ نے مجھے ایوارڈ وغیرہ دیا ہے مگر میں چاہتا ہوں کہ حکومت مجھے میری قابلیت مطابق روزگار دے آتمچند نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس جدید ٹیکنالوجی سے ضرور استفادہ حاصل کریں تعلیم علم اور جدید ٹیکنالوجی کمپیوٹر کی تعلیم وغیرہ کا حصول کی آگاہی نوجوانوں کیلیے لازمی ہے آتمچند نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجھ روزگار دیا جائے اور سندھ بھر خصوصا پسماندہ گاں گوٹھوں میں کمپیوٹر کی جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے حصول کیلیے سینٹر قائم کیے جائیں عمرکوٹ کے سماجی شہری عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آتمچند کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں