تمام یوسی ایم اوز اپنے وسائل بروئے کارلاتے ہوئے پولیو مہم کوکامیاب بنائیں،ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ

جمعہ 30 مارچ 2018 16:50

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے کہاہے کہ ضلع عمرکوٹ میں9اپریل سی12 اپریل تک سہ روزہ پولیو مہم میں تمام یوسی ایم اوز اپنے وسائل بروئے کارلاتے ہوئے اس پولیو مہم کو 100فیصد کامیاب بنائیں،جو این جی اوز اس قومی مہم میں تعاون نہیں کر رہی ہیں وہ ہم سے بھی تعاون کی امید نہ کریں یہ ایک قومی مہم ہے جو کار خیر کے برابر ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو دربار ہال میں پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو بچے پولیو کے قطرے پلانے سے رہ گے ہیں اور رفیوزل کی فہرست میں ہیں ان کا میڈیکل چیک اپ کرکے میڈیکل سرٹیفیکٹ فوری جاری کیا جائے اور انہیں رفیوزل کی فہرست سے نکالا جائے اور ان کی اطلاع ڈبلیو ایچ او اور ڈی پی سی آر کمیٹی کوبھی دی جائے ، انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر عمرکوٹ ڈاکٹر سلیم شیخ کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم میں پولیو کے رائونڈ آخری دن اور کیچپ کے دن جو مشکلاتیں درپیش ہیں ان کے حل کے لیے جلد سے جلد اقدامات کئے جائیں اوریو پیک کے اجلاس میں تمام یوسی سیکریڑی کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ای ڈی ایل کو خط لکھاجائے ، انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈی پی سی آر کے پلیٹ فارم کے واٹس آپ گروپ پر اپنی سرگرمیاں ضرورشیئر کریں اور پولیو مہم کے دن کے آخر میں اپنی سربراہی میں ضرور اجلاس طلب کرکے کارکردگی کا جائیزہ لیں ، انہوں نے ضلع عمرکوٹ کی تمام این جی اوز کو تمبی کی کہ اس پولیو قومی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور تعاون نا کرنے والی این جی اوز کو اس ضلع کے بے دخل کیا جائے گا ، انہوں نے پولیو ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ارم شیخ کو ہدایت کی کہ کیچپ کے دن پولیو کے قطرے پلانے سے رہ جانے والے بچوں کی مانیٹرنگ ضرور کریں ، انہوں نے پی پی ایچ آئی کے انچارج کی درخواست پر ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ پی پی ایچ آئی کے یوسی ایم او ڈاکٹر وں کو اس پولیو مہم کے پلان میں سے نکالا جائے تا کہ دی گئی زمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر سکیں ، انہوں نے پولیو مہم میں حصہ لینے والے تمام نمائندوں کو کہا کہ آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ اس ضلع میں گذشتہ کئی رانڈ سے بہتر طریقے سے آپ لوگ اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں اور اس محنت کو جاری رکھیں اور آئندہ بھی کامیابیاں ملیں گی ضلع انتظامیا کا تعاون آپ کے ساتھ ہمیشہ رہے گا، اس موقع پر پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس پولیو مہم میں کل 236955 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ، اس مہم میں 53 فیکس ٹیمیں ، 499 گھر گھر ٹیمیں ، 64 ٹرانزنٹ ٹیمیں ، 33 یوسی میڈیکل آفسر ، 09 تعلقہ سپروائیز، 133 ایریا انچارج،524 لیڈی ہیلتھ ورکروں کو شامل کیا گیا ہے ، اجلاس میں تمام ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں