عمرکوٹ ضلع کے شہرشادی پلی میں پاگل گدھے نے تین افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا

جمعہ 11 مارچ 2022 16:16

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2022ء) )عمرکوٹ ضلع کے شہرشادی پلی میں پاگل گدھے نے تین افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا علاقہ مکینوں نے فارنگ کرکے گدھے کو ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے نواحی علاقے شادی پلی میں آوارہ پاگل گدھے نے دو بچوں سمیت تین افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

گدھے نے کام کے سلسلے میں گائوں سے شہر آنے والے ہائی اسکول کے ریٹارڈ ہیڈ ماسٹر شیوا جی کھتری سمیت دوبچوں اظہر آرائیں اور مکیش کمار کو زخمی کردیا زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک بچے اظہر آرائیں کو سر میں زیادہ زخم آنے کے باعث تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا دوسری جانب مشتعل شہریوں نے فارنگ کرکے گدھے کو ہلاک کردیا۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں