سروری جماعت عمرکوٹ کی جانب سے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کی 61 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب

مخدوم خاندان کی سندھ میں علمی روحانی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ذوالفقار شاہ، ڈاکٹر سالک سومرو

بدھ 27 جولائی 2022 21:30

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2022ء) سروری جماعت عمرکوٹ کی جانب سے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کی "61"ویں سالگرہ کی پروقار تقریب پریس کلب عمرکوٹ میں رکھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سروری جماعت کے رہنمائوں سید ذوالفقار علی شاہ لکیاری ڈاکٹر سالک سومرو،نبی بخش پنھور، محمد اسلم رونجو نے کہا کہ مخدوم خاندان کی سندھ میں علمی روحانی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گامقررین نے کہا کہ سائیں مخدوم جمیل الزماں اور مخدوم خاندان کے بزرگوں نے سندھ میں علم روحانیت کے چراغ روشن کیے سندھ کی عوام سمیت پاکستان بھر میں مخدوم خاندان کو انتہائی عزت و احترام قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مخدوم خاندان کے سیاسی مخالفین بھائی مخدوم خاندان کی علمی روحانی بصیرت کے کو احترام سے دیکھتے ہیں تقریب سے عبدالستار رونجو ،میر محمد منگریو ،محمد حسین کمبار ،وغیرہ نے بھی خطاب کیا تقریب میں بڑی تعداد میں سروری جماعت کے رہنمائوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں سائیں مخدوم جمیل الزماں کی اکسٹھ ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور مخدوم خاندان کے لئے خصوصی دعا بھی کی گی۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں