ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی زیرصدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 18 مئی 2019 18:25

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کی زیرصدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں 15کروڑ 72لاکھ روپے کی چودہ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ان ترقیاتی سکیموں میں دیرپا ترقیاتی مقاصد پروگرام (SAP)کی بارہ ترقیاتی سکیمیں اور دو سالانہ ترقیاتی پروگرام کی سکیمیں شامل ہیں۔

ان سکیموں میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول صاحب علی کی ایلیمنٹری کی سطح پر اپ گریڈیشن اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول وارثی وہین کی بھی ایلیمنٹری کی سطح پر اپ گریڈیشن شامل ہے۔ دیگر ترقیاتی سکیموں میں پختہ سڑکوں کی تعمیر،مترو قصبہ اور چک نمبر173ڈبلیو بی میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کی سکیمیں شامل ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد مظفر خان،سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم،ایکسین بلڈنگز نثار احمداورایکسین پبلک ہیلتھ اعجازحسین شاہ اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران خود جاکر سکیموں کی نگرانی کریں تاکہ کوالٹی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ ہوسکے۔ڈپٹی کمشنرعر فان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ جتنی جلد ترقیاتی سکیمیں مکمل ہوں گی عوام کو اتنا ہی جلد ریلیف ملے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں