کپاس کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب کسانوں کی راہنمائی اور معاونت کے لئے تیار ہے،کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:48

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ کپاس ایک نقد آور فصل ہے اور ملکی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے ،کپاس کی اگیتی کاشت سے زمینداروں نے گزشتہ سالوں میں اپنی محنت سے 40سے 50من فی ایکٹر پیداوار حاصل کی ،ضلع وہاڑی کپاس کی پیداوار میں نمبر ون رہا ہے اب دوبارہ وہاڑی کو کپاس کی پیداوار کے لحا ظ سے پاکستان میں نمبر ون بنانا ہے، کاشتکار کپاس کی کاشت کو قومی فریضہ اور نیکی سمجھ کر کریں کپاس کی بہترین پیداوار ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں کلید ی کردار ادا کرتی ہے ،کپاس کی بہتر پیداوار ہو گی تو ہمارا ضلع، صوبہ اور ملک خوشحال ہو گا کاشتکار ملکی خوراک کی ضروریات پوری کرتے ہیں ،حکومت ہروقت کاشتکاروں کو معاونت اور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کا وہاڑی کے نواحی گاؤں چک نمبر 218ای بی میں کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے وہاڑی میں زرعی مداخل، بیج وغیرہ کی کوئی کمی نہیں ہے قدرت کی بھر پور مہربانی سے ہمارے پاس بہترین زمین اور قدرتی وسائل ہیں جن کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ہم اچھی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں ۔اس سال گندم کی بھر پور پیداوار متوقع ہے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ملتان ڈویژن اور وہاڑی کے کاشتکاروں کی بھر پور محنت سے فی ایکٹر پیداوار 40من فی ایکٹر سے زیادہ متوقع ہے ۔کاشتکار گندم کی کٹائی پوری توجہ سے بہتر اور جدید طریقے سے کریں تاکہ گندم ضائع نہ ہو۔\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں