ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کا امتحانی مراکز کی نگرانی کا سلسلہ جاری

جمعہ 5 اپریل 2024 17:47

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کا امتحانی مراکز کی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ بوائز کالج کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی مرکز میں انتظامات و سہولیات کی فراہمی اور امتحانی عمل کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے طلبا ء سے امتحانی عملہ کے رویے اور سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا جس پر طلباء نے امتحانی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے سپرنٹنڈنٹ سنٹر کو امتحانی عمل شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بورڈ کے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق پیپر زکی ترسیل و تقسیم یقینی بنائی جائے، طلباکو امتحانی مرکز میں سیٹنگ پلان کے مطابق بیٹھائیں ۔ڈپٹی کمشنرسید آصف حسین شاہ نے طلبہ کی امتحانی کاپیاں، رول نمبر سلپ اور حاضری شیٹ کی جانچ پڑتال بھی کی۔\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں