سستی روٹی اور نان کے حوالے سے 239 خلاف ورزیوں پر 3 لاکھ 87 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

بدھ 24 اپریل 2024 17:37

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر سستے نرخوں پر روٹی اور نان کی فراہمی یقینی بنایا جا رہا ہے جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تندوروں اور ہوٹلز کی چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اب تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے2381 انسپکشنز کیں اور239 خلاف ورزیوں پر 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے جرمانے عائد کئے گئے ایک مقدمہ کا اندراج اور 22 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 100گرام روٹی 15روپے اور 120گرام نان کی20روپے میں فراہمی ترجیح ہے تندوروں اور ہوٹلز کو باقاعدگی سے چیک کیا جارہا ہے تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت مشن کے تحت عوام کو باآسانی روٹی اور نان مہیا ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ تندور اور ہوٹلز مالکان روٹی اور نان مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں اور روٹی اور نان کا وزن پورا ہونا چاہیے بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں