گندم کا کم ریٹ:کسانوں کا اسلام آباد کی طرف مارچ اور دھرنے کا اعلان

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے والے کسان آج دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں،طارق اشفاق اور عہدیداروں کی پریس کانفرنس

پیر 22 اپریل 2024 22:21

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) مرکزی کسان اتحادی نے باردانہ کی تقسیم گندم کا کم ریٹ اور عدم خریداری کی خلاف29 اپریلن کو ملک بھر کے کسانوں کا اسلام آباد کی طرف مارچ اور دھرنے کا اعلان کردیا،مرکزی چیئرمین آل پاکستان کسان اتحاد راو طارق اشفاق نے کہا کہن دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں کسانوں کا سب سے زیادہ استحصال ہورہا ہے ملک کی ترقین اور معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والے کسان آج اپنے اجناس کی فروخت کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پرن جنرل سیکرٹری رانا ظفر طاہر ، ضلعی صدر وہاڑی اعجاز اکبر ہنجرا ، چوہدری عبدالغنی ، ضلعی صدر خانیوال فیصل رمضان چھیڈا ، ضلعی صدر اوکاڑہ اللہ دتہ ہانس ، ضلعی صدر ملتان اظہر عباس جوئیہ ، ضلعی صدر لودھراں اسماعیل ہنجرا ، ضلعی صدر جھنگ مہر حاکم سیال ایڈووکیٹ ، ضلعی صدر پاکپتن رانا فریاد _ ضلعی صدر بہاولپورن رانا صادق ، ضلعی صدر بہاولنگر سجاد بھٹی ، ملک احمد اعوان ، یاسین سکھیرا ، رانا افتخار ، فیصل رمضان ، غلام مصطفی ،ن سمیت مختلف اضلاع سے آنے والے پاکستان کسان اتحاد کے رہنما بھی موجود تھے راو طارق اشفاق نے کہا کہ حکومت کسانوں کے استحصال پر تلی ہوئی ہے مہنگے داموں کھاد خرید کر اپنی فصلوں میں ڈالنے اور خطیر خرچے کے بعد حکومت نے گندم کا ریٹ کم سے کم کرکے کسانوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا عالمی مارکیٹ میً کم ریٹ ہونیبسے افغانستان ایران گندم سمگلنگ بند ہونے سے گندم کا اتنا کم ریٹ رکھ دیا گیا کہ کسانن فی ایکڑا خرچہ بھی پورا نہیں کرپارہانن باردانہ کی فراہمی بھی نہیں کی جارہی حکومت جو کسانوں کی ہمدرد بننے کا ڈرامہ کررہی ہے اس نے اگر ہمارا مطالبات نا مانے تو ہم سب کسان تنظیموں نے یہ مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ 29 اپریل کو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور دھرنا دیں گین ضلعی صدر اعجاز اکبر ہنجرا نے کہا کہ کسان اتحاد وہاڑی اپنے قائدین کی اواز پر لبیک کہتے ہوئے اس احتجاجی دھرنا میں ضرور شامل ہوگی حکومت کو چاہیے کہ وہ کسانوں کا معاشی قتل بند کرے گندم کی پیدوار جس حساب سے ہوئی ہے حکومت خریداری اس حساب سے نہیں کررہئ رہی سہی کسر واپڈا والے ڈیفرٹ اماونٹ کا بل ڈال کر پوری کررہے ہیں ایک طرف گندم کا بحران اور دوسری طرف واپڈا والوں کی بدمعاشی کسان دونوں طرف پس رہانہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط کریںن اس موقع پر کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں