وہاڑی،ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 زیر حراست ملزمان ہلاک

جمعہ 5 اپریل 2024 21:02

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) چک نمبر 22 ڈبلیو کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے بعد واپس لایا جا رہا تھا، راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے زیرحراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں