گندم خریداری کے لئے تمام تر انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ کسانوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

منگل 23 اپریل 2024 17:36

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک و پاسکو افسران کو حکومتی پالیسی کے مطابق گندم خریداری کی ہدایت کی او رکہا کہ گندم خریداری کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں کاشتکاروں سے 3900روپے فی من کے حساب سے گندم خریدکی جائے گی جس کیلئے تحصیل وہاڑی میں محکمہ خوراک کے 12مراکز خرید گندم قائم ہیں کاشتکاروں کو باردانہ کے اجراء اور گندم وصولی کی تاریخ کا میسیج بذریعہ باردانہ ایپ کیا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ مراکز خرید گندم پر کاشتکاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے مراکز خرید گندم پر کاشتکاروں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں