ژوب میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے بچہ جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی

ہفتہ 18 اگست 2018 00:50

ژوب۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ژوب میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے بچے کو ہلاک جبکہ خاتون کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ کو ژوب کے علاقے ریلوے کالونی میں رہائش پذیر اسکول ٹیچر نصیب اللہ کے گھر میں گھس کر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے نصیب اللہ کا بیٹا وجاہت جاں بحق جبکہ اسکی اہلیہ شدیدزخمی ہوگئیں۔پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتا ل پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں